تربت سے بلوچی زبان کے نوجوان شاعر فورسز ہاتھوں جبراًلاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے بلوچی زبان کے ایک نوجوان شاعر کو پاکستانی فورسز نے جبری طور پرلاپتہ کردیا ہے ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق بدھ کی رات 8 بجے کے قریب فورسز نے افتخار میڈیکل سینٹر تربت سے قاسم ملار سکنہ دشت باہوٹ چات کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

قاسم ملار بلوچی زبان میں شاعری کرتے ہیں جبکہ وہ تربت میں ایک پرائیویٹ ہسپتال میں کام کرنے کے ساتھ افتخار میڈیکل اسٹور میں بھی کام کرتے تھے۔

Share This Article
Leave a Comment