بلوچ نسل کشی وجبری گمشدگیوں کیخلاف 27 مارچ کو کوئٹہ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام منعقدہ جلسے میں شرکت کیلئے بلوچستان ، سندھ، پنجاب و خیبر پختونخوامیں تیاریاں جاری ہیں ۔ٹرانسپورٹ اورعوامی موبلائیزیشن کا عمل شروع ہوگیا ہے اس سلسلے میں کیچ میں باقاعدہ پمفلٹ بھی تقسیم کی گئی ہے۔
کوئٹہ جلسہ عام کیلئے آج کیچ شہر کے مختلف مقامات پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے پمفلٹنگ کی گئی اور عوام سے جلسے میں شرکت کرنے کی بھرپور اپیل کی گئی۔
بلوچ نسل کشی کے خلاف جاری تحریک کے پانچویں فیز میں 27 جنوری کو شال میں جلسہ منعقد کیا جائےگا۔
کوئٹہ جلسہ عام میں شرکت کیلئے جلوسوں کی شکل میں ہر علاقے سے لوگ 27 جنوری کو کوئٹہ پہنچیں گے جہاں جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گا۔
جلسے سے اسلام آباد سے آنے والے لاپتہ افراد کے لواحقین اور دیگر رہنماخطاب کرینگے اور اسلام آباد میں ریاستی رویے کا عوامی سطح پر طشت ازبام کیا جائے گا اوربلوچستان میں پیدا ہونے والے تحریک پر بات کرینگے۔
بی وائی سی سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے ایک پیل میں کوہ سلیمان کے بلوچوں سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ رکنی سے شال کیلئے نکلنے والے قافلوں کا حصہ بن کر شال جلسے میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔
اپیل میں کہا گیا کہ اپنی ذاتی گاڑیوں میں آنے والے افراد سمیت وہ لوگ جنہیں سفری سہولیات نہیں وہ خود کو صبح 11 بجے رکنی مین بازار تک پہنچائیں۔
اپیل میں مزید کہا گیا کہ تونسہ، ڈی جی خان، سخی سرور، بارکھان اور ارد گرد کے تمام لوگوں سے اپنی ذاتی گاڑیوں میں قافلے میں شرکت کرنے کی اپیل کرتے ہیں جبکہ ذاتی سواری کی غیر موجودگی میں تونسہ، ڈی جی خان، سخی سرور، بارکھان اور ارد و گرد کے غیور بلوچ قافلے میں شامل ہونے کیلئے صبح 11 بجے خود کو رکنی کی مین بازار تک پہنچائیں۔
بی وائی سی اپنی اپیل میں کہا کہ قافلے بذریعہ کوہلو شال جلسہ کیلئے روانہ ہونگی۔ کوہ سلیمان کے غیور بلوچ جلسے میں شرکت کرنے کیلئے بھرپور تیاری کریں۔