بلوچستان کے علاقے حب میں ٹکڑوں میں بٹی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے۔
جھاڑیوں سے برآمد ہونے والی بوری بند نعش کی شناخت نہ ہوسکی۔
اس حوالے سے مقامی پولیس اور ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح کو حب شہر کے علاقہ گلشن امیر آباد ڈبل مسجد کے قریب جھاڑیوں سے بوری بند 50سالہ ایک شخص کی نعش ملی ہے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق نعش کو نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے قتل کر کے نعش کو 5ٹکڑوں میں کاٹ کر بوری میں بند کر کے پھینک دیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان تک پہنچنے کیلئے شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔