کوئٹہ : بلوچ مظاہرین قافلے کے استقبال کیلئے عوامی سیلاب امڈ آیا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچ مظاہرین کے قافلےکے استقبال کیلئے عوامی سیلاب امڈ آیا۔

قافلہ گذشتہ روزاسلام آباد سے روانہ ہوا۔

بلوچ نسل کشی اور بلوچ فرزندوں کی جبری گمشدگی کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کا قافلہ اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچ گیا ہے۔

کوئٹہ میں ہزار گنجی کے مقام پر ہزاروں کی تعداد میں مرد،خواتین و بچوں نے عوامی سیلاب کی شکل میں نعروں کی گونج میں قافلے کا والہانہ استقبال کیا ۔

اس سے قبل ژوب اور کچلاک کے بعد جبل نور کے مقام پر بلوچ کاروان کا شاندار استقبال کیا گیاتھا۔

قافلے کی کوئٹہ پہنچنے اورہزاروں لوگوں کی استقبال پر سمی دین بلوچ نے سوشل میڈیا پر عوامی سیلاب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جن کو لگتا تھا اسلام آباد دھرنے سے واپس بلوچستان جانا ہماری شکست ہے وہ اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں ہماری شکست ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ کمایا ہے عوامی طاقت ہی ہماری فتح ہے۔ عوامی طاقت سے ہی ریاستی تشدد بلوچ کش پالیسیوں کا مقابلہ کریں گے ۔

سمی دین بلوچ کا کہنا تھا کہ عوامی طاقت سے ہی اپنے پیاروں کو بازیاب کروائیں گے، عوامی طاقت سے ہی انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کو روکیں گے، ہم خالی ہاتھ بلوچستان لوٹ کر نہیں آئے ہیں آپکی بربریت اپنے ساتھ کی جانے والی سلوک کی داستانیں لے کر آئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یہ عوامی اجتماع ہمارے استقبال کے لیے نہیں بلکہ تمہاری دہشت اور وحشت کے خلاف تمہاری بے جا طاقت کے استعمال کرنے کے خلاف عوامی عدالت میں عوام کا فیصلہ ہے جہاں مدعی عوام منصف بھی عوام ہی ہیں ۔

Share This Article
Leave a Comment