پسنی میں خودساختہ پانی بحران کیخلاف شٹر ڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں خود ساختہ پانی بحران کیخلاف آل پارٹیز کی کال پر آج بروزبدھ کو شہر بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال رہی۔

شہریوں نے مکران کوسٹل ہائی وے کو پسنی زیرو پوائنٹ کے مقام پر بلاک کردیا جس سے پسنی سے گوادر، تربت، کراچی، اورماڑہ آنے اور جانے والی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ۔

گزشتہ ایک مہینے سے پسنی میں جاری پانی بحران کے خلاف شہری سراپا احتجاج ہیں۔

پانی بحران کے خلاف شہریوں نے گزشتہ روز سول انتظامیہ آفس کے سامنے دھرنا دیا جس میں مطالبات پوری نہ ہونے پر آج شہریوں اور آل پارٹیز کی کال پر شہر میں شٹر ڈائون اور پہیہ جام ہڑتال کی گئی۔

انجمن تاجران اور سول سوسائٹی نے ہڑتال کی حمایت کی۔

Share This Article
Leave a Comment