ایران میں شہیدافراد کی لاشیں پاکستان ، آبائی علاقے جانے نہیں دے رہی ،لواحقین

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
ایرانی بلوچستان میں پاکستانی ڈرون حملوں سے ہلاک ہونے والے فیملی

مغربی بلوچستان (ایران )میں پاکستانی حملے میں شہید ہونے افراد کی لاشیں لواحقین کوان کے آبائی علاقے مشرقی بلوچستان (پنجگور )لے جانے نہیں دیا رہا ہے ۔

جمعرات کی الصبح مغربی بلوچستان میں پاکستانی بمباری میں ہلاک ہونے والے مشرقی بلوچستان پنجگور کے رہائشیوں کی لاشوں کو پاکستانی فوج ان کے آبائی علاقوں میں جانے سے روک رہی ہے ۔

شہید بلوچ ماں نجمہ بلوچ کے بھائی سرور فراز نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ ایران میں پاکستانی فورسز کی بمباری سے شھید میری بہن نجمہ بھتیجا فرھاد بھتیجی ماھِکان اور ماہ زیب کی میّتوں کو پاکستانی فورسز نے گولڈسمتھ بارڈر پر روکے رکھا ہے اور انھیں آبائی علاقہ پنجگور لے جاکر دفنانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے ۔

انھوں نے اپیل کی ہے ان کی آواز بن کر شہداء کیلے آواز اٹھائیں ۔

Share This Article
Leave a Comment