بلوچستان کے ضلع واشک کے تحصیل ماشکیل سے نامعلوم مسلح افراد نے ڈاکٹر حاجی محمد انیس نامی ایک شخص کو بندوق کے زور پر اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر حاجی محمد انیس کو نامعلوم مسلح افراد نے ان کے میڈیکل اسٹورسے آج صبح 11 بجے کے قریب بندوق کے زور پر اغواہ کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں ۔
مقامی لوگ قیاس آرائی کر رہے ہیںکہ ڈاکٹر محمد انیس کو ماشکیل میں سرگرم نصروئی گروپ کے بندوں نے اغواکیاہے ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق اغوا کاروں نےکارروائی کے دوران شدیدفائرنگ کی تھی اور ایک خوف و ہراس اور دہشت کا ماحول بناکرمذکورہ ڈاکٹر کو اغواکرکے اپنے ساتھ لے گیے۔