پاکستان :عیدالفطر پر 6 روزہ تعطیلات کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق عید الفطر کی چھٹیاں جمعہ 22 مئی سے جمعرات 27 مئی تک ہوں گی۔

وٹیفکیشن کے مطابق عید الفطرکی چھٹیوں کے دوران تمام کاروبار، عوامی مقامات، مارکیٹیں بند رہیں گی اور صرف میڈیکل اسٹورز اور ضروری اشیاء کی دکانیں کھولی جائیں گی۔

 دوسری جانب پنجاب حکومت نے بھی عیدالفطر پر ایک ہفتہ کی چھٹیاں دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق پنجاب میں 25 مئی سے 31 مئی تک چھٹیاں ہوں گی جب کہ عید کی چھٹیوں کے دوران پارکس اور پبلک ٹرانسپورٹ بند رکھی جائے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے منظوری کے بعد نوٹیفکشن جاری ہوگا۔

دوسری جانب وزارت مذہبی امور کے اعلامیے کے مطابق شوال المکرم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 23 مئی کو کراچی میں ہوگا۔

Share This Article
Leave a Comment