پنجگور کے نواحی علاقے کیلکور سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کو گولیاں مارکر ہلاک کیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے کیلکور چوٹین سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسکی شناخت منظور ولد عرضو سکنہ گوارگو پنجگور کے نام سے ہوئی ہے
علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کا تعلق پاکستانی فورسز کی حمایت ہافتہ گروہ سے تھا جسے چند روز قبل مسلح افراد اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے تھے اور آج اسکی لاش برآمد ہوئی ہے ۔
واضح رہے کہ اس وقت بلوچستان میں ریاستی فورسز کی حمایت ہافتہ متعدد گرو قائم ہیں ۔ جو ریاستی پرسرستی میں بلوچ آزادی پسندوں کی قتل اور اغواء کرنے کے علاوہ مختلف سماجی برائیوں میں ملوث ہیں ۔