گوادر،خضدا ر، پسنی و نال میں احتجاجی مظاہرین کیخلاف مقدمات درج

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر اسلام آباد میں جاری دھرنا مظاہرین کی حمایت میں گذشتہ روز منگل کو گوادر، پسنی خضداراور نکالی گئی ریلی واحتجاجی مظاہروں کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمات درج کیے گیےاور متعدد مظاہرین کو ان مقدمات میں شامل کیا گیا ہے۔

گوادر پولیس تھانے میں حسین واڈیلہ، حق دو تحریک کے حفیظ کیازئی، بشیر ہوت، بی ایس او کے رہنماؤں اسلم غلام، ابوبکر کلانچی سمیت دیگر کے نام ایف آئی آر درج کیے گیے۔

پولیس کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ مظاہرین نے ریاست کے خلاف تقاریر و نعرے بازی، لوگوں کو بھڑکانے اور لاؤڑ اسپیکر کے بیے دریغ استعمال کیساتھ روڑ بلاک بھی کیا۔

جبکہ خضدار میں اسلام آباد دھرنے میں شریک لاپتہ آصف اور رشید کی ہمشیرہ سائرہ بلوچ سمیت جبری لاپتہ سلمان بلوچ کے ہمشیرہ سعدیہ بلوچ پر بھی مقدمات دائر کئے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں جاری دھرنے کو سبوتاژ کرنے کیلئے ریاست مختلف علاقوں میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مارچ میں شامل شرکاء کے خلاف ایف آئی آر درج کر رہی ہے لیکن لوگ بے خوف و خطر بی وائی سی کے کال پر احتجاجی مظاہروں کا حصہ بن رہے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment