بلوچستان بھر میں پاکستانی فوج کی بربریت جاری ہے ۔
بلوچستان کے علاقے اوتھل میں پاکستان کوسٹ گارڈ نے کوئٹہ کراچی آر سی ڈی ہائی وے پر ایک چلتی گاڑی پر فائرنگ کرکے ڈرائیور کو ہلاک کردیا۔
بعض ذرائع بتاتے ہیں کہ کوسٹ گارڈ نے چلتی گاڑی پرفائرنگ کی ،گاڑی کی ٹائر برسٹ ہونے سے گاڑی الٹ گئی اور ڈرائیور موقع پر ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے ڈرائیور کی شناخت عطااللہ کے نام سے کی گئی ہے ۔
ردعمل پر لوگوں نے لاش کو سڑک پر رکھ رکر احتجاجاً شاہراہ کو بلاک کردیا ہے ۔
گاڑی پر فائرنگ کرنے والے کوسٹ گارڈ کے ایک گاڑی کو چار پانچ اہلکاروں سمیت مظاہرین نے روکے رکھا ہےاور روڈ بلاک ہے ۔
احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ میجر مرتضیٰ نامی آفیسر کے کہنے پر تیل بردار گاڑی پر فائرنگ کی گئی اورواقعہ کے بعد خود میجر مرتضیٰ فرار ہوگئے ۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔