بلوچستان کے ضلع آواران سے پاکستانی فورسز نے دو بزرگ افرادکو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا۔
گمشدہ کیے گیے دونوں افرادکی شناخت رسول بخش اور کریم بخش کے ناموں سے ہوگئی جو آپس میں بھائی بتائے جارہے ہیں ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق دونوں عمر رسیدہ بھائیوں کولواہ گیشکور سنڈم لال بازارفورسز نے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر حراست میں لیکر جبری گمشدہ کیا جس کے بعد ان کا کئی خبر نہیں ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے پیر کی الصبح ان کے گھر پرچھاپہ مار کر گھروں کی تلاشی لی اور انھیں تشدد کا نشانہ بناکر ساتھ لے گیے ۔