بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں تربت بم حملے کی زمہ داری قبول کرلی ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے کیچ کے مرکزی شہر تربت میں قابض دشمن کی چوکی کو بم حملے میں نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ کل رات ساڑھے ساتھ بجے سنگانی سر تربت میں سائن بورڈ کے مقام پر قائم قاِبض دشمن کی چوکی پر سرمچاروں نے ہینڈگرینیڈ سے حملہ کیاہے جس سے دشمن فوسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی مکمل آزادی تک سرمچاروں کے حملے شدت کے ساتھ جاری رہینگے۔