بی ایس او چیئرمین بالاچ قادرکا دورہ تمپ، کریمہ بلوچ کی قبر پرفاتحہ خوانی کی

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بی ایس او کے چیئرمین بالاچ قادر نے تنظیمی دورہ شیڈول کے تحت تمپ کا ایک دورہ کیا۔

اس موقع پر مرکزی کمیٹی کے رکن کرم خان بلوچ،تربت زون کا جنرل سیکریٹری شے فراز،سہراب خالق، اویس بلوچ و دیگر تنظیمی ذمہ داران انکے ہمراہ تھے۔

چیئرمین بی ایس او نے تمپ پہنچنے پر شہیدبانک کریمہ بلوچ کی آخری آرامگاہ جاکر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی جبکہ چیئرمین بی ایس او نے تمپ ڈگری کالج کا بھی دورہ کیا جہاں انھوں اساتذہ سے ملاقات کی۔

دورہ تمپ کے موقع پر بالاچ قادر نے بی ایس او کے سابق وائس چیئرمین نصیرجان گچکی سے بھی ملاقات کی۔

دریں اثناء چیئر مین بی ایس او بالاچ قادر تمپ زون کی سینئرباڈی اجلاس کی صدارت کی۔

تمپ زون کی جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلوچ قوم پرستانہ سیاست میں تمپ کا تاریخی کردار فراموش نہیں کیا جاسکتا،ماس پارٹی سیاست سے لیکر طلباء جدوجہد تک تمپ کا کلیدی کردار رہا ہے۔تمپ شہید بانک کریمہ سمیت ان نظریاتی شخصیات کا مسکن ہے جنھوں اپنی سیاسی کمٹمنٹ سےبلوچ قوم پرستانہ سیاست کی آبیاری کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات کا تقاضہ ہے کہ بلوچ طلباء سیاست کو بلوچ وطن کے ہر کونے تک پہنچایا جائے۔طلباء سیاست کو جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے سینئرباڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں جاری موجودہ بلوچ تحریک نے واضح کردیا ہے کہ بلوچ قوم اب مذید جبر کی تسلسل کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرے گی۔پرامن تحریک کو کاؤنٹر کرنے اور ہمیشہ کی طرح بلوچوں کو انسانی حقوق سے محروم رکھنے کیلئے مختلف حربے آزمائے جارہے ہیں۔ڈیتھ اسکواڈ کی صورت میں مسلحہ جھتوں کے ذریعے اسلام آباد دھرنے کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔

چیئرمین بی ایس او نے کہا کہ اسلام آباد میں جاری پرامن تحریک کو بلوچ سمیت پاکستان کے تمام مظلوم اقوام کی حمایت ہے یہ تحریک بلوچستان میں جاری نسل کشی کے خلاف ایک ریفرنڈم ہے۔ بلوچ طلباء عصرحاضر کی تقاضوں کو سمجھتے ہوئے عوامی موبلائزیشن کا حصہ بنیں۔

Share This Article
Leave a Comment