خاران: الیکشن کیلئے آفیسران کی ٹریننگ سیشن کے دوران دھماکا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے خاران میں عام انتخابات کیلئے آفیسران کی ٹریننگ سیشن کے دوران دھماکا ہواہے ۔

دھماکا کچھ دیر قبل 2 بجے کے قریب ہوا۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول میں الیکشن کے ٹریننگ کے دوران حملہ کیا تاہم حملے سے کوئی جانی و مالی نقصانات کی اطلاع سامنے نہیں آسکی۔

جبکہ دھماکے کے بعد نامعلوم مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب ماڈل سکول کے اندر حالیہ ریاستی الیکشنز کیلئے پریزائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز کی ٹریننگ جاری تھی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حملہ سکول کے اندر طلباء کی عدم موجودگی میں کیا گیا ہے جس کا نشانہ واضح طور پر ریاستی الیکشنز کی سرگرمیاں تھیں۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔ البتہ واضح رہے کہ بلوچستان میں ریاستی الیکشنز کی سرگرمیوں پر حملے ہمیشہ آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے قبول کی جاتی رہی ہیں۔

آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے بلوچستان میں ریاستی انتخابات ممنوع قرار دیے گیے ہیں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ الیکشن کا بائیکاٹ کریں ۔

دھماکے کے بعد پولیس ودیگر فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔

Share This Article
Leave a Comment