ڈاکٹر ماہ رنگ و سمی دین بلوچ کی اقوام متحدہ مشن کے حکام سے ملاقات

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام بلوچ نسل کشی و جبری گمشدگیوں کیخلاف جاری تحریک کے قائدین ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور سمی دین بلوچ نے آج اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے مشن کے حکام سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران اقوام متحدہ کے حکام نے انھیں بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

اس حوالے سے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ہینڈل سے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آج پیر، 15 جنوری کو، ہم نے پاکستان میں اقوام متحدہ کے مشن کی سابق چیف مشن Mio Sato، جو پاکستان میں انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (IOM) کے چیف مشن بھی ہیں، جناب شاہ ناصر خان، اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر آفیسر، اور ڈاکٹر مریم شیخ، اقوام متحدہ میں کمیونیکیشن ایڈوائزر سے ملاقات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے انہیں بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، بشمول جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل، ملک بھر میں بلوچوں کے حقوق کی وکالت کرنے والے پرامن مارچ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، اور دھرنے کے شرکاء کو دھمکیوں سے آگاہ کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ انہوں نے ہمیں اپنے تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ اس کیس کو اقوام متحدہ کے متعلقہ سیکشن میں بھیجا جائے گا۔

Share This Article
Leave a Comment