کل بولان،خضدار،نال،گریشہ، وڈھ وناگ میں احتجاجی مظاہرے ہونگے

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں بلوچ نسل کشی وجبری گمشدگیوں کیخلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جاری تحریک کے تیسرے فیز میں بلوچستان و پاکستان بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔

اسلام آباد میں بلوچ مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیلئے کل خضدار،نال،گریشہ، وڈھ وناگ میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے ۔

اس سلسلے میں بی وائی سی نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ بلوچ نسل کشی کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کے جانب سے گزشتہ 52 دنوں سے ایک تحریک جاری ہے۔ پہلے مرحلے میں تربت فدا چوک میں 13 دنوں تک دھرنہ جاری رہا، مطالبات پورے نہ ہونے کے سبب دھرنے کو ایک تحریک میں تبدیل کیا گیا اور تحریک کے دوسرے مرحلے میں 6 دسمبر کو تربت سے مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے شال پھر اسلام آباد تک لانگ مارچ کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس پورے دورانیے جہاں ایک طرف بلوچ و دیگر اقوام نے قافلے کا پرتپاک استقبال کرکے اس مزاحمتی کاروان کو مزید تقویت دی وہی ریاست پہ درپے مختلف حربے اپنا کر بھی اس تحریک کو روکنے میں نا کام رہا۔ اسلام آباد پہنچ کر قافلے پر بدترین کریک ڈاؤن کے باوجود مظاہرین ڈٹے رہے کیونکہ یہ بات ڈھکی چھپی نہیں کہ اب ریاست کے مظالم نا قابل برداشت ہو چکے ہیں۔

بی وائی سی کہاکہ ریاستی بوکھلاہٹ، جبر و تشدد اور غیر سنجیدگی کے باعث دھرنے کے تیسرے مر حلے کا اعلان کیا گیا جس میں 7 جنوری سے بلوچستان وپاکستان بھر میں احتجاجی مظاہروں کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے کل بولان، خضدار، نال، گریشہ ،وڈھ اور ناگ میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائینگے ۔

بیان میں احتجاجی شیڈول کے اوقات بھی جاری کیے گیے:

خضدار۔ 11:30 بجے، 15 جنوری ،شہید رزاق چوک
نال 12:30 بجے ، 15 جنوری ،مویشی منڈی نال
گریشہ۔ 11:00 بجے، 15 جنوری ،پوگی گوراست گریشہ
وڈھ 11:00 بجے 15 جنوری ،بمقابل لوامز وڈھ کیمپس
ناگ ۔ 11:00 بجے، 15 جنوری ،الکبیر ہوٹل ناگ

بی وائی سی نے اس سلسلے میں تمام متعلقہ علاقوں کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان احتجاجی مظاہروں میں بھر پور شرکت کریں۔

Share This Article
Leave a Comment