ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع پنجگور کے علاقے سوردو میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سینئیرصحافی اور پنجگور پریس کلب کے چئیرمین عبدالوحید کے بیٹے سرتاج بلوچ کو زخمی کر دیا۔
علاقائی زرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو گھر کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔
زخمی شخص کو پنجگور کے سول ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔
تاہم واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔