نصیرآباد و کوئٹہ میں فائرنگ وگیس لیکیج دھماکا،بچی واہلکار سمیت 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے نصیرآباد اور کوئٹہ میں فائرنگ وگیس لیکیج کت دو مختلف واقعات میں بچی واہلکار سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ بابا کوٹ کی حدود گوٹھ غلام حسین عمرانی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عبدالقادر نامی شخص کوہلاک کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعدحملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

وجہ پرانی دشمنی بتائی گئی ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم کو حملے میں نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

فائرنگ سے پولیو ٹیم کے ارکان محفوظ رہے تاہم ان کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جسے زخمی حالت میں فوری طور پر سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

جبکہ واقعہ کی مزید چھان بین پولیس کررہی ہے۔

علاوہ ازیں کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاون میں گیس لیکج کے باعث دھماکے میں ایک بچی ہلاک اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکا رہائش عمارت کے تیسری منزل کے فلیٹ میں ہوا ۔

دھماکے کے باعث فلیٹ شدید متاثرہوا۔ ملبہ قریبی خانہ بندوشوں کے جھونپڑیوں پر آگرا۔

فلیٹ میں موجود تین افراد زخمی جبکہ جھونپڑیوں میں موجود 1 ہلاک اور1 خاتون زخمی ہوگئی۔

Share This Article
Leave a Comment