بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تجابان میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ جھل مگسی سے پولیس نے نامعلوم شخص کی لاش برآمد کرلی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے تجابان میں قتل کا یہ واقعہ آج بدھ کو پیش آیا جس کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
لاش کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت دولت خان ولد بدل کے نام سے ہو گئی ہے ۔تاہم قتل کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے۔
دوسری جانب جھل مگسی پولیس نے ایک نا معلوم شخص کی لاش برآمد کرلی ہے۔
پولیس کے مطابق جھل مگسی کے علاقے ہتھیاری گاؤں ٹانگوٹی میں پولیس نے نا معلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر سول ہسپتال گنداواہ شناخت کیلئے منتقل کردی گئی ہے ۔