بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے رخشان میں سی پیک شاہراہ پر پتک کے مقام پر گذشتہ شب بدھ کی رات مسلح افراد نے تین سے چار گھنٹے تک ناکہ بندی کی۔
عینی شاہدین کے مطابق اس دوران مسلح افراد نے گاڑیوں کی اسنیپ چیکنگ کی۔ شاہراہ پر بڑی تعداد میں افراد موجود تھے جو بھاری اور جدید اسلحہ سے لیس ہو کر گشت کر رہے تھے۔
واقعہ کے دوران کوئی ناخوشگوار حادثہ پیش نہیں آیا۔ تاہم اس ناکہ بندی کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
یاد رہے کہ بلوچ آزادی پسند عسکری تنظیمیں اکثر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مین شاہراہوں کو بند کر کے اسنیپ چیکنگ کرتی ہیں، مگر رخشان میں ہونے والی تازہ ناکہ بندی کے حوالے سے اب تک کسی تنظیم نے دعویٰ نہیں کیاہے۔