بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پاکستانی فورسز پر حملے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے تین مختلف اضلاع میں گذشتہ شب پاکستانی فورسز کو نشانہ بنانے کے واقعات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ضلع قلات کے علاقے جوہان روڈ پر متعدد گاڑیوں پر مشتمل فوجی قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں جانی نقصان ہوا ہے، تاہم ہلاکتوں اور زخمیوں کی حتمی تعداد کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں فورسز پر تین مختلف مقامات پر حملے کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق ان حملوں میں بھی جانی نقصان ہوا ہے، لیکن اس کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی۔

اسی طرح ضلع کیچ کے علاقے دشت ہوت چات میں پیدل گشت کرنے والے اہلکاروں کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں، تاہم حکام نے فوری طور پر تعداد جاری نہیں کی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

بلوچستان کے بعض اضلاع میں حالیہ مہینوں کے دوران فورسز پر حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں۔ تاہم تازہ حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article