ڈیرہ مراد جمالی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ، ایک نعش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی کے قریب پولیس نے ایک شخص کی نعش برآمد کرلی ہے۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب منگولی پولیس نے گزشتہ روزایک شخص کی نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاد ی جس کی فوری شناخت نہیں ہوسکی ۔

کہا جارہا ہے کہ پولیس اور میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کے عملے نے کفن و غسل کے بعد نعش کو امانتاً قبرستان میں سپردخاک کردیا۔

دوسرا جانب ایک نوجوان گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق صدر پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کی حدود اوچ پاور پلانٹ گوٹھ جان محمد جمالی میں گولی لگنے سے نوجوان آفتاب مستوئی موقع پر ہلاک ہوگیا ۔

پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی اورمزید کارروائی شروع کردی۔

Share This Article