پسنی میں ماہی گیر سمندر میں گر کر لاپتا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی میں ایک ماہی گیر سمندر میں گر کر لاپتہ ہوگیا ہے ۔

واقعہ پسنی کے سمندری ہفتلار جزیرہ کے قریب پیش آیا۔

لاپتہ ماہی گیر کی لواحقین نے ریسکیو اداروں سے تلاش میں مدد کی اپیل کی ہے ۔

علاقائی ذرائع کا کہنا تھا کہ جمعرات کی الصبح غفور ولد ابراہیم نامی ماہی گیر صبح کو شکار کے لیے نکلا جو دوران شکار ہفتلار جزیرہ کے قریب سمندر میں گر کر لاپتہ ہوگیا۔

مقامی ماہیگیروں نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کا عمل شروع کردیا جبکہ لواحقین نے پاکستان کوسٹ گارڈ، نیوی اور دیگر ریسکیو اداروں سے تلاش میں مدد کی اپیل کردی۔

Share This Article
Leave a Comment