ایران : پوپ سنگر یراہی کو ایک گانے پر جیل و 74 کوڑو ں کی سزا

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

ایران میں پاپ سنگر مہدی یراہی کو 2سال آٹھ ماہ قید اور 74 کوڑوں کی سزا سنائی گئی ہے ۔

یہ بات منگل کو ان کی اٹارنی زہرہ منوئی نے بتائی۔

بیالیس سالہ یراہی ، کو ایک گانے پر جس میں خواتین کے لیے لازمی طور پر حجاب پہننے پر تنقید کی گئی تھی، متعدد الزامات کی بنا پر اگست میں گرفتار کیا گیا تھا۔

زہرہ منوئی نے کہا کہ انہیں تہران کی پاسداران انقلاب کی عدالت نے سزا سنائی لیکن ایرانی قانون کے تحت انہیں جیل میں جو وقت گزارنا ہوگا وہ ایک سال ہوگا۔

ایرانی پوپ سنگر کو مہسا امینی کی برسی سے ایک ماہ قبل اپنا نغمہ،” روسریتو “ یلیز کرنے کے چار دن بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

مہسا امینی وہ نوجوان کرد خاتون تھیں جن کا انتقال 16 ستمبر 2022 کو پولیس کی حراست میں ہوا ۔ ان پر حجاب کو مناسب طریقے سے نہ پہننے پر سخت ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ رو سریتو کا مطلب ہے ،” تمہارا اسکارف”۔

حکومت سے منسلک میڈیا آؤٹ لیٹس میں ان پر الزام عائد کیا گیا ہےکہ انہوں نے ایک غیر قانونی اور اخلاقی طور پر غیر مناسب گانا ریلیز کیا تھا جو اسلامی معاشرے کی اقدار سے متصادم تھا۔

مہدی یراہی کو جو اپنے خلاف قانونی کارروائی کے بعد زیادہ مشہور ہو گئے ہیں ،ایکس پر ہیش ٹیگ وومین، لائف ، فریڈم ، اسٹیٹنگ ، ڈوناٹ ویپ ،( I am the nightmare haunting this judge ) “میں اس جج کو پریشان کرنے والا ڈراؤنا خواب ہوں” ، کے ساتھ پوسٹ کیا گیا ۔

ان کا آبائی تعلق صوبہ خوزستان سے ہے جہاں زیادہ تر عرب اقلیت بستی ہے۔ جب کہ اس صوبےکے بیشتر علاقے پسماندہ ہیں جس پر مہدی یراہی آواز اٹھاتے رہے ہیں۔

فجر میلہ ایران میں سرکاری سطح پر منقعد کیا جانے والے سب سے بڑا میوزیکل ایونٹ ہے۔ سال 2018 میں اسی میوزیکل ایونٹ میں مہدی یراحی کو بہترین پاپ گلوکار کے انعام سے نوازا گیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment