اقوام متحدہ کی بلوچ مظاہرین سے رابطہ ، پاکستان سے ہراسانی کی شکایات ختم کرنیکا مطالبہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق میری لالر نے بلوچ لواحقین لانگ مارچ دھرنا کی قیادت کرنے والی ڈاکٹر سمی دین بلوچ اور ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سے وڈیو لنک ملاقات کی۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آج میں نے سمی بلوچ اور ماہ رنگ بلوچ سے ملاقات میں جبری گمشدگیوں کیخلاف جاری احتجاج پر تبادلہ کیا۔

اس حوالے سے انہوں نے بلوچ افراد پر پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کی شکایات کی ۔

میں نے جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاج پر تبادلہ خیال کیا۔

پولیس کو پرامن مظاہرین کیخلاف ہراساں کرنے کی شکایات کو ختم کیا جانا چاہیے۔

علاوہ ازیں ماہ رنگ بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق اور ان کے ساتھیوں کو پرامن مظاہرین کیخلاف پولیس کے کریک ڈاؤن، میڈیا کی بدنیتی پر مبنی مہم اور بلوچ لاپتہ افراد کے حوالے سے نگران وزیر اعظم پاکستان کے مضحکہ خیز تبصروں کے بارے میں انہیں آگاہ کیا۔

انہوں نے یقین دلایا کہ وہ ہماری صورتحال اور ہمیں درپیش خطرات کی نگرانی جاری رکھے گی۔

Share This Article
Leave a Comment