اسلام آباد میں بلوچ مظاہرین کیمپ کے سامنے قاتلوں کا جھنڈ بٹھادیاگیا ہے، بی ایس او

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کے سینئر وائس چیرمین بابل ملک ،بلوچ وحدت بلوچستان کے صدر شکیل بلوچ ،سینٹرل کمیٹی کے ممبر منصور ایم جے بلوچ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بلوچ لاپتہ افرادمظاہرین کوگزشتہ ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا ہے لیکن بجائے ان کے مطالبات کے ماننے اور سننے کے ریاستی ادارے انہیں مسلسل مختلف طریقوں سے ہراساں کرتے رہے ہیں یہاں تک کے مختلف صحافی بھی ٹاؤٹ کے حیثیت سے دھرنا شرکاءکے بجائے لواحقین و متاثرین کو تخریب کار دکھانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب حربے استعمال کرنے و ناکامی کا منہ دیکھنے کے بعد اب انہوں نے قاتلوں کا ایک جھنڈ اسلام آباد میں دھرنے کے مقابلے میںبٹھادیا۔

بیان میں مزید کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جن کو بلوچستان کے لوگ قاتل اور ڈاکو کے نام سے جانتے ہیں، گزشتہ کئی ادوار سے یہی لوگ لوگوں کو اغواءکرکے تاوان وصول کرتے ہیں، ریاستی اداروں کے اشاروں پر چلنے والے یہ افراد شہداءکے وارث نہیں بلکہ بلوچستان کے مجرم ہیں۔ ان میں وہ لوگ بھی شامل ہے جنہوں نے حامد میر کے آنے پر پریس کلب کو تالے لگائے اور لاپتہ افراد کے مسئلے پر کئی صحافیوں اور دانشوروں کو قتل کیا۔

Share This Article
Leave a Comment