بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ شب کیچ کے شہر تربت میں قابض پاکستانی فوج کو ایک حملے میں نشانہ بنایا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے ایئرپورٹ چوک کے مقام پر قابض فوج کے ایک چوکی پر گرنیڈ لانچر کے ذریعے متعدد گولے داغے، دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم تین دشمن اہلکار زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد وطن کے حصول تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔