لکی مروت میں فائرنگ سے خواتین و بچوں سمیت 8 افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر اہلخانہ پر فائرنگ کردی۔

پولیس کاکہنا ہےکہ یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جس میں 8 افرادہلاک ہوگئے۔

پولیس کےمطابق ملزمان کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات کے بعد وجہ قتل کی وجوہات سامنے آسکیں گی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment