پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری نے بلوچستان کے علاقے سوئی میں گیس پائپ لائن بچھانےکا وعدہ کیا ہے۔
ڈیرہ بگٹی میں پیپلزپارٹی کے انتخابی جلسے سے آصف زرداری نے مختصر ٹیلی فونک خطاب کیا۔
آصف زرداری نے وعدہ نےکیا کہ سوئی میں گیس پائپ لائن بچھائیں گے، انہوں نے مقامی افرادکو روزگار بھی دینےکا اعلان کیا۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ میں اس دھرتی کے اور آپ کے مسئلوں کو سمجھتا ہوں، آپ کی گیس کی فیلڈز پر آپ کا حصہ دلوائیں گے، پیپلزپارٹی آپ کے تمام مسائل کا حل نکالےگی۔
واضع رہے کہ 21 فروری کو الیکشنمتوقع ہیں اور تمام سیاسی پارٹیاں ووٹ کیلئے بلوچستان میں جلسے کر رہی ہیں اورعوام سے مختلف جھوٹے وعدے کر رہے ہیں لیکن دوسری جانب اسلام آباد میں بلوچ نسل کشی و جبری گمشدگیوں کیخلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کااحتجاجی دھرنا جاری ہے جس میں ڈیڑھ سو سے زائد خاندان شامل ہیں جو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں سالوں سے لاپتہ اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔
احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ انہیں نہ بلوچستان کی ساحل و وسائل کی ضرورت ہے ، نہ ہی سیندک،نہ سی پیک اور نہ ہی بجلی ،پانی ،روزگار، نوکری و دیگر سہولتیں وسرکاری مرعات درکارہیں انہیںبس اپنے لاپتہ پیارے چاہئیں جو اگر زندہ ہیں تو انہیں ظاہر کیا جائے اگر نہیں ہیں تو انہیں بتایا جائے۔