ضلع آواران: پاکستانی فوج کا زمینی و فضائی آپریشن جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع آواران کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج کا زمینی و فضائی آپریشن جاری،کئی علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ جاری۔

ضلع آواران سے آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج نے جمعہ کی صبح مالار،بغداد،،گیشکور،گواش اور میری کے پہاڑی علاقوں پر شیلنگ کا آغاز کیا،تازہ اطلاعات کے مطابق مذکورہ علاقے پاکستانی زمینی فوج کے محاصرے میں ہیں اور گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

اطلاعات ہیں کہ پاکستانی زمینی فوج کی بڑی تعداد مالار پہنچ چکی ہے۔

آپریشن جاری ہے،مزید تفصیلات آنے کے بعد خبر کوآپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

Share This Article
Leave a Comment