کراچی : ملیر میں بلوچ نسل کشی کیخلاف احتجاج پر1500افراد کیخلاف مقدمہ درج

0
140

پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارلحکومت کراچی کے بلوچ علاقے ملیر میں گذشتہ دنوں اسلام آباد میں جاری بلوچ لاپتہ افراددھرنامظاہرین سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ ریلی کے شرکا پر ایف آئی آر درج کرلیا گیا ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیراہتمام بلوچ نسل کشی و جبری گمشدگیوںکیخلاف اسلام آباد میں دھرناجاری ہے، جن سے اظہار یکجہتی کیلئےبلوچستان وپاکستان بھر میں یکجہتی مظاہرے منعقد کیئے جارہے ہیں۔

اس سلسلے میں ملیر کراچی میں اتوار کے روز یکجہتی ریلی نکالی گئی، جن پر پولیس نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرنے اور ساؤنڈ سسٹم کے استعمال پر ایف آئی آر درج کر لیا ہے۔

ایف آئی آر میں خضر خان، اکرم بلوچ، بالاچ بلوچسمیت دیگر 1000 سے 1500 افراد کو شامل کیا گیا ہے۔

واضع رہےکہ 23 نومبر کو شروع ہونے والے اس عوامی تحریک کے قائدین ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ ، سمی دین بلوچ ، گلزاردوست بلوچ سمیت دیگر سینکڑوں افراد کیخلاف خضدار ، کوہلو، قلات ، خیرپور،ڈیرہ غازی خان ، تونسہ شریف ، اسلام آباد ،کراچی وبلوچستان دیگر علاقوں میں ایف آئی آر درج کئے گئے ہیں تاکہ اس تحریک کو روکا جاسکے لیکن تمام تر ریاستی حربے و رکاوٹیں تحریک کے سامنے خش وخاشاک کی مانند ثابت ہوری ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here