دشت میں پاکستانی فوج پربم حملے میں3 اہلکار ہلاک کیے ، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان،جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ پانے ایک پریس ریلیز میں ضلع کیچ کے علاقے دشت میں پاکستانی فوج پر بم حملہ و 3 دشمن اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ ادری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز کیچ کے علاقے دشت میں قابض پاکستانی فوج کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو آئی ای ڈی کے دھماکے میں نشانہ بنایا جس میں تین دشمن اہلکار ہلاک ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے دشت میں ہوت چات کے مقام پر دشمن فوج کے قافلے کو اس وقت نشانہ بنایا ،جب وہ فوجی جارحیت کے بعد واپس اپنے کیمپ جارہے تھے، دھماکے کی زد میں آنے سے ایک گاڑی میں سوار تین اہلکار موقع پر ہلاک اور کم از کم تین زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی تباہ ہوگئی۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کو دہراتی ہے کہ دشمن فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔

Share This Article
Leave a Comment