گوادر سے ایک اور نوجوان لاپتہ،تربت سے لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہرو سی پیک پیک مرکز گوادر سے پاکستانی فورسز نے ایک اور نوجوان کو جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔

لاپتہ کیے گئے نوجوان کی شناخت بالاچ ولد عبدالرسول کے نام سے ہوگئی ہے ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق بالاچ کوگذشتہ شب گوادر کے علاقے فقیر کالونی سے ان کے گھر کے سامنے فورسز نے حراست میں لے کر جبری طور پرلاپتہ کر دیا ہے۔

دوسری جانب تربت کے علاقے پٹھان کھور سے ایک لاش برآمدپوئی ۔

لاش کو شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاش ایک باغ میں پڑی ہوئی ملی جس پر گولیوں کے نشان تھے ۔

Share This Article
Leave a Comment