سوراب وکچلاک میں روڈ حادثات سے 6 افراد ہلاک

0
101

بلوچستان کے علاقے سوراب اورکچلاک میں دو مختلف روڈ حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

سوراب کے علاقے خالق آباد کے قریب ویگن اور کار کے درمیان خوف ناک تصادم میں 5 افراد ہلاک جبکہ8 افراد زخمی ہو گئے۔

ہلاک اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو سوراب منتقل کیا گیا۔

ہلاک ہونے والوں میں پی ٹی وی کے2 ملازمین بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے کچلاک بائی پاس پر گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار شخص ہلاک ہو گیا ۔

ہلاک ہونے والے شخص کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی۔

ہلاک شخص کی شناخت محمد افضل ولد باز محمد سکنہ سملی کے نام سے ہوگئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here