ماشکیل میں شٹرڈاؤن ہڑتال، ایف اسی کیمپ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

0
239

بلوچستان کے ضلع ماشکیل میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کال کے مطابق شہر میں تاجر برابری کی طرف سے مکمل ہڑتال کیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب ماشکیل عوام کی طرف سے ایف سی کیمپ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں اسلام اباد پولیس کی طرف سے نارواسلوک کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ۔

اطلاعات کے مطابق آج ماشکیل میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کال کے مطابق شہر میں مکمل ہڑتال کے ساتھ ساتھ ایف سی مین گیٹ کے سامنے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے جس میں زندگی کے تمام تر شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ہے ۔

احتجاجی مظاہرے میں اداروں کی نااہلی و اسلام اباد پولیس کی ناروا سلوک کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی ہے ۔

بلوچستان کے باقی اضلاع سمیت ماشکیل میں بھی شٹرڈاؤن ہڑتال تاحال جاری ہے اور بازار سمیت شہر کے چاروں اطراف کے تمام تر دکانیں بند کردی گئی ہیں۔

اسلام اباد پریس کلب سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے بذریعہ ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم جب سے اسلام آباد ائے ہیں یہاں کی انتظامیہ اور پولیس ہمیں ہراساں کرنے اور دھمکی دینے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان بجائے اس کے کہ ہمارے مطالبات کو منظور کرے الٹا ہمیں ہراساں کرنے اور ہمارے لوگوں کو دھمکی دے رہی ہے کہ اپ لوگ یہاں سے اُٹھ جائیں ۔

واضع رہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی نے حکومت پاکستان کو مطالبات کی منظوری کے حوالے سے 7 دن کا الٹیمیٹم دیا تھا جس کا اج آخری دن ہے ۔

خیال رہے کہ آج بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلامیہ جاری کرنے کے ساتھ ساتھ اسلام اباد پریس کلب کے سامنے ڈکٹرماہ رنگ بلوچ کی سربراہی میں ایک اہم پریس کانفرس بھی کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here