دھرنے میں شریک ہونے پر ضلع کیچ کے 30 سرکاری ملازمین معطل

0
102

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں 23 نومبر کوسی ٹی ڈی کے ہاتھوںبالاچ بلوچ کے قتل کیخلاف منعقدہ احتجاجی دھرنے میں شرکت کرنے پر ضلع بھر کے 30 سے زائد سرکاری ملازمین کومعطل کردیاگیا ہے۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ ملازمین کو ریاست مخالف دھرنے میں شرکت پر معطل کیا گیا ہے ۔

دوسری جانب سیاسی و سماجی حلقوں کا اس اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہناہے کہ بالاچ کا ماورائے عدالت قتل انسانی حقوق کی پامالی تھی اور عدالت میں انکا ٹرائل چل رہا ہے، اسے ریاست مخالف سرگرمی قرار دینا سراسر زیادتی ہے۔

واضع رہے کہ اسلام آباد میں جاری دھرنانے پنجاب سمیت پاکستان بھر کے عوام میں ایک آگہی پیدا کی ہے جس سے ملٹری اسٹیبلشمنٹ مکمل طور پر حواس باختہ ہے اور وہ دھرنے کو ختم کرنے کیلئے مختلف حربے استعمال کر رہا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here