پنجاب سے بی ایل اے چیف کمانڈر سمیت22ٹی ٹی پی ارکان کی گرفتاری کادعویٰ

0
85

کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب سے بی ایل اے کے چیف کمانڈر سمیت22ٹی ٹی پی ارکان کی گرفتاری کادعویٰ کیا ہے ۔

سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی جانے والی کارروائی میں پنجاب سے بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے چیف کمانڈر ارشد سمیت دیگر 22 عسکریت پسند کو گرفتار کیا گیا ہے۔

میڈیا کو جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق سی ٹی ڈی نے بی ایل اے چیف کمانڈر کے علاوہ تحریک طالبان پاکستان کے 22 دیگر عسکریت پسندوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے گرفتار کیے جانے والے عسکریت پسندوں سے ایک دستی بم، دو آئی ای ڈیز، 28 ڈیٹونیٹرز، پرائیما کارڈ، 20 سیفٹی فیوز، موبائل فونز اور نقد رقم برآمد ہوئی ہے ۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے عسکریت پسند عبدالرشید اور حسنین جیسے فرضی نام استعمال کرتے تھے ۔

سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی جانے والی کارروائیوں میں لاہور سے6، راولپنڈی سے6، بہاولپور سے 2، گوجرانوالہ سے3، بہاولنگر، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، شیخوپورہ اور سرگودھا سے ایک ایک فرد کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here