بلوچستان کے علاقے جعفر آباد میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں خواتین سمیت 10 افرادکی جبری گمشدگی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ ضلع جعفرآباد کے رہائشی شیرانی قبیلے کے ذیلی شاخ درکانی کے سربراہ وڈیرہ غلام محمد شیرانی کودیگر کئی افراد سمیت گذشتہ روز انکے گھر جعفرآباد سے خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
یاد رہے گذشتہ روز جعفرآباد کے علاقے روجہان جمالی ایریا گوٹ وڈیرہ محمداکبر شیرانی مری میں نامعلوم افراد نے چھاپہ لگاکر وڈیرہ غلام محمد درکانی شیرانی کے 3 بھائی، 2 خواتین سمیت حراست میں لیکر لاپتہ کردیا اور سبی کے ایریا میں وڈیرہ غلام محمد شیرانی ایک پیشی کیلئے آئے تھے ان کو بھی 4 باڈی گارڈ سمیت حراست میں لیکر لاپتہ کردیا گیا ہے۔
وڈیرہ غلام محمد سمیت 10 افراد جس میں دو خواتین بھی شامل ہیں جوکہ تاحال لاپتہ ہیں انکے گھر میں کئی خفیہ لوگوں نے گاڑیوں سمیت پہنچ کر گھر میں گھس کر ان لوگوں کو اغواء کیا ہے۔