واشک و جیونی سے 2 لاشیں برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے واشک اور جیونی میں 2 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

واشک کے علاقے ناگ گراڑی کے مقام پر سی پیک روڈ کے کنارے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد کر لی گئی۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق ناگ گراڑی کے مقام پر سی پیک روڈ کے کنارے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد کر لی گئی۔

لاش کو لیویز فورس نے شناخت کے لئے آر ایچ سی ناگ منتقل کردیا گیاجن کی شناخت غوث بخش ولد غلام جان سکنہ مچھ ضلع کچھی کے نام سے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ضلع گوادر کے علاقے جیونی میں ایک تشدد زدہ لاش برآمدہوئی ہے۔

لاش کی شناخت سلیم ولد ابراھیم کے نام سے ہوئی ہے جوکہ تربت خیرآباد کا رہائشی بتایاجاراہاہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق ان پر سنگین تشدد بھی ہوا ہے، جسم پر تشدد کے نشانات واضح ہیں۔

میت اس وقت جیونی ہسپتال میں رکھی گئی ہے۔ تاہم وقوعہ کے وجوہات اب تک معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment