بلوچستان میں 2058 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیدیے گیے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں پاکستان کی پارلیمانی الیکشن میں 2058 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیدیے گیے۔

اس سلسلے میں بلوچستان الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں انتخابات کے لیے 5067 پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے۔

الیکشن کمشنر بلوچستان اعجاز انور چوہان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 2058 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور 2180 حساس ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں پولنگ اسٹیشنز کو سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہپاکستان و بلوچستان میں 8 فروری کو عام انتخابات شیڈول ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment