مشکے میں 2دنوں سے وسیع پیمانے پر فوجی جارحیت جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے سورش زدہ ضلع آوارن کے علاقے مشکے میں فوجی آپریشن کے نام پر گذشتہ دو دنوں سے پاکستانی فوج کی زمینی و فضائی جارحیت جاری ہے ۔

اطلاعات ہیں کہ زمینی دستے پورے علاقے میں پھیل چکے ہیںجبکہ ہیلی کاپٹر وں کی پروازیں بھی جاری ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق پورے علاقے کی مواصلاتی نظام بند ہے،انٹر نیٹ سمیت علاقے کی داخلی وخارجی راستے آمدو رفت کیلئے بھی بند کیے گیے ہیں ۔

ذرائع بتاتے کہ مشکے میں آپریشن کے نام سے جاری فوجی جارحیت وسیع پیمانے پر ہورہی ہے ۔گھر گھر تلاشی ، خواتین و بچوں پرتشدد وہراسانی سے لوگوںکو گھروں میں محصور کردیا گیاہے ۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق کسی قسم کی کوئی گرفتاری وجبری گمشدگی نہیں ہوئی ہے ۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ آج صبح مشکے کے پہاڑی سلسلے میں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے شیلنگ کی بھی اطلاعات ہیںتاہم کسی قسم کی کوئی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment