نیپالی کرکٹر سندیپ لمیچانے پر کم عمر لڑکی کے ساتھ ریپ کا جرم ثابت ہوگیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
Photo : epardafas

نیپالی کرکٹر سندیپ لمیچانے پر کم عمر لڑکی کے ساتھ زیادتی کا جرم ثابت ہوگیاہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ریپ الزامات کیس کی سماعت ایک ہفتے تک جاری تھی، گزشتہ روز کٹھمنڈو کی مقامی عدالت میں کیس کی آخری سماعت ہوئی جس میں کرکٹر پر کم عمر لڑکی کے ساتھ زیادتی کا جرم ثابت ہوگیا۔

آئندہ سماعت میں 23 سالہ کرکٹر کو سزا سنائی جائے گی، کرکٹر فی الحال ضمانت پر رہا ہیں۔

گزشتہ سال ستمبر میں 17 سالہ لڑکی نے کرکٹر پرالزام عائد کیا تھا کہ اگست 2022 میں کھٹمنڈو کے ایک ہوٹل کے کمرے میں سندیپ لمیچانے نے ان کے ساتھ زیادتی کی تھی۔

ان الزامات کے بعد کرکٹر کو نیپالی پولیس نے 6 اکتوبر کو کیریبین پریمیئر لیگ سے ملک واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار کیا۔

بعدازاں 12 جنوری 2023کو لمیچانے کی طرف سے دائر نظرثانی کی درخواست پر ہائی کورٹ نے کرکٹر کو 20 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد سے وہ فی الحال ضمانت پر ہی رہا ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment