سال 2023 میں دنیا کی آبادی میں 75 ملین کا اضافہ ہوا، رپورٹ

0
116

رواں سال 2023 میں دنیا کی آبادی میں 75 ملین کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے ۔

امریکہ کے مردم شماری بیورو کا کہنا کہ سن 2023 میں دنیا کی آبادی میں 75 ملین افراد کا اضافہ ہوا اور شرح نمو 0.95 فیصد رہی۔ سال نو کے روز دنیا کی مجموعی آبادی آٹھ ارب سے بھی زیادہ ہو چکی ہو گی۔

امریکی مردم شماری بیورو کا تخمینہ ہے کہ 26 ستمبر 2023 کے روز دنیا کی آبادی آٹھ ارب تک پہنچ گئی تھی۔ تاہم اقوام متحدہ میں آبادی کے ڈویژن کے اندازوں کے مطابق ایسا 15 نومبر سن 2022 کو ہی ہو گیا تھا۔

امریکہ کے مردم شماری بیورو نے جمعرات کے روز جو نئے اعداد و شمار جاری کیے، اس میں کہا گیا ہے کہ سن 2023 کے دوران دنیا کی آبادی میں 75 ملین افراد کا اضافہ ہوا ہے۔

اس کے مطابق نئے سال کے پہلے دن دنیا کی مجموعی آبادی آٹھ ارب سے بھی زیادہ افراد پر مشتمل ہو گی۔

یکم جنوری سن 2024 کے دن دنیا کی متوقع آبادی 8,019,876,189 ہونے کا امکان ہے۔

سن 2023 کے پہلے دن کے مقابلے میں اس میں صفر اعشاریہ 95 فیصد کی شرح سے 75,162,541 افراد کا اضافہ ہوا ہے۔

مردم شماری بیورو کے مطابق سن 2024 کے آغاز میں دنیا بھر میں ہر سیکنڈ کے دوران 4.3 افراد کی پیدائش اور دو لوگوں کی موت متوقع ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here