وکیل وانسانی حقوق کارکن ایمان مزاری شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

0
134

پاکستان و بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور انسانی حقو ق خلاف ورزیوں کیخلاف آواز اٹھانے والی وکیل و انسانی حقوق کارکن ،سابق وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان زینب مزاری شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

مائیکر بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر28 دسمبر کی رات کو ایمان مزاری نے تصویر شئیر کی اور کیپشن میں انگوٹھی کے ساتھ دل کے ایموجی بھی شئیر کیے۔

ایمان مزاری کی پوسٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے ان کے شوہر عبدالہادی نے لکھا کہ ’میں نے جس سے محبت کی اس سے شادی کرلی ہے۔‘

عبدالہادی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے بائیو کے مطابق وہ بھی انسانی حقوق کے وکیل،ایگزیکٹو ڈائریکٹر، فیئر ٹرائل ڈیفینڈرز کے بانی ہیں۔

ایمان مزاری کو انصاف کے محتاج لوگوں کی مدد کرنے کے لیے جانا جاتا ہے، وہ خواتین کے تشدد اور ظلم کے خلاف بھی آواز اٹھاتی آئی ہیں۔

وہ ماضی میں جبری گمشدگیوں کے معاملے پر فوجی اسٹیبلشمنٹ پر سخت تنقید کرتی رہی ہیں جس کی وجہ سے انہیں اسلام آباد پولیس نے گرفتار بھی کیا تھا، والدہ شیریں مزاری کی گرفتاری پر بھی انہیں ان کے شانہ بشانہ کھڑے دیکھا گیا۔

زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے پر بلوچ حلقے سمیت اس کے ساتھی وکلا اور دوست ایمان مزاری کو مبارک باد پیش کر رہے ہیں ۔

ایمان مزاری ہر وقت مظلوم اقوام اور تمام لاپتہ افراد لواحقین کے ساتھ کھڑے رہے اور انکی کیسز بلامعاوضہ لڑتے رہے ہیں ۔بلوچ لاپتہ افراد لواحقین کو ان سے ایک خاص نسبت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here