حب: احتجاجی مظاہرہ کے پاداش میں متعددافراد کیخلاف مقدمہ درج

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں احتجاجی مظاہرہ کرنے پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ارکان اور دیگر طلباء پر ایف آئی آر درج کرلیا گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ ایف آئی آربلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیراہتمام حب چوکی میں 22 دسمبر کو احتجاجی مظاہرہ کرنے پر حب پولیس نے ایف آئی آر درج کرلیا ہے۔

ایف آئی آر میں مظاہرین کیخلاف بھوانی کے مقام پر روڑ بلاک کے دفعات شامل کیئے گئے ہیں۔

ایف آئی آر میں عارف بلوچ، عزت بلوچ ، ظفر مری اور دیگر کو نامزد جبکہ 350 سے 400 افراد کو شامل مقدمہ کیا گیا ہے۔

واضع رہے کہ حب چوکی میں احتجاج اسلام آباد کے بلوچ مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کیا گیا تھا جس میں مظاہرین کو تشددکا نشانہ بناکر گرفتار کیا گیا تھا۔مذکورہ واقعہ کے ردعمل میں پورے بلوچستان میں احتجاجی مظاہرہ ، شٹرڈائون و پہیہ جام ہڑتال ہوا تھا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment