پسنی میں پانی کی عدم فراہمی کیخلاف خواتین کااحتجاجی مظاہرہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف مقامی خواتیننے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے اسسٹنٹ کمشنر پسنی آفس کے سامنے روڈ کو احتجاجاً بلاک کردیا۔

احتجاجاً روڈ بندش کے باعث ٹریفک مکمل طورپرمعطل ہوگئی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ پسنی شہر میں پانی کی قلت کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر شہر میں پانی کی فراہمی کا انتظام کیا جائے۔

Share This Article
Leave a Comment