والدہ علی وزیر کی دھرنا کیمپ آمد،بلوچ لواحقین سے اظہار یکجہتی کی

0
222

بلوچ نسل کشی کیخلاف جاری تحریک تمام مظلوم و محکوم اقوام بلوچ ،پشتون،سندھی وسرائیکی کو اکٹھاکرنے میں کامیاب ہورہی ہے ۔

گذشتہ روزپشتون تحفظ موومنٹ کےرہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے والدہ محترمہ نےاسلام آباد میں بلوچ نسل کشی و جبری گمشدگیوں کیخلاف جاری دھرناکیمپ میں شرکت کی اور بلوچ لواحقین سے ملاقات کرکے ان سے دلی اظہار یکجہتی کی ۔

بلوچ لاپتہ افراد لواحقین کی دکھ درد اور اذیت ناک زندگی کو سمجھتے ہوئے وہ ضعیف اور پیراں سالی کے باوجود اپنوں کا سہارا لے کر کیمپ پہنچے اور بلوچ خواتین و بچوں سے ملاقاتیں کی اور ان کی دکھ درد کو پنا دکھ درد سمجھ کر ان کی تحریک کی کامیابی کیلئے دعائیاں کیں۔

واضع رہے کہ اس سے قبل جب بلوچ لانگ مارچ ڈیرہ اسماعیل خان میں پہنچی تو علی ویزر اور دیگر پشتون کارکان نے ان کا استقبال کیا ور ایک احتجاجی ریلی جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔

جلسے میں  پی ٹی ایم کےسربراہ وپشتون قوم پرست رہنما منظور پشتین کے والدین نے بھی شرکت اور مارچ کی قیادت کرنے والی ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سے ملاقات کی ۔ انہوں نے ان کی جہدوجہد پر انہیںخراج تحسین پیش کرکے یکجہتی کا اظہارکیا ۔

جبکہ پشتون روایت کے مطابق ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو اس کہ جہدوجہد پر انہیں ثقافتی شال اوڑھائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here