اسلام آباد: ڈاکٹر ظہیر بلوچ اڈیالہ جیل سے رہا ،دیگر34 بلوچ طلبا کی رہائی کا مطالبہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں بلوچ لانگ مارچ کے گرفتارمظاہرین میں سے ڈاکٹر ظہیر بلوچ کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیاہے۔

اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد بلوچ دھرنا کیمپ سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر ظہیر بلوچ نے کہا کہ اب بھی 34 مظاہرین جیل میں ہیں جن میں سے اکثریت طلبہ کی ہے۔

https://twitter.com/BYCislamabad/status/1740071034248909290

انہوں نے جیل میں قید طلبہ کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات سے امتحانات ہیں، جیل میں قید طلبہ کو رہا نہ کیا گیا تو ان کا سمسٹر اور تعلیم متاثر ہو گی، گرفتار طلبہ اور مظاہرین کو فوری رہا کیا جائے۔

اس موقع پر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن تمام افراد کو رہا کیا جائے۔

Share This Article
Leave a Comment