اسرائیل کے آرمی چیف ہرزی حلوی نے منگل کو حماس کے عسکریت پسندوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "دہشت گرد تنظیم کو ختم کرنے میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے۔”
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے 100 سے زائد اہداف پر حملے کیے، جن میں سرنگوں کے داخلی راستے شامل ہیں جنہیں حماس کے عسکریت پسند اسرائیلی افواج کے خلاف حملے منظم کرنے کے لیے استعمال کرتے تھے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق سرنگ کا ایک سرا ریت کے ٹیلے کے درمیان تھا۔
غزہ کے لاگوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے علاقہ چھوڑنے کے لیے کہا ہے جب کہ اب کوئی ایسی محفوظ جگہ باقی نہیں رہی جہاں وہ چلے جائیں۔
اقوام متحدہ کے عہدیداروں نے منگل کو غزہ میں حالیہ مہلک اسرائیلی فوجی حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان یہ جنگ شروع ہوئے اب 11 ہفتے ہو چکے ہیں۔
جنگ روکنے کے عالمی مطالبوں کے باوجود اسرائیل حماس کو ختم کرنے کے اپنے عزم پر قائم ہے جس سے تنازع پھیلنے کے خدشات بڑھ رہے ہیں اور امریکہ اور ایران سے منسلک فورسز خطے میں ایک دوسرے حملہ کر سکتی ہیں۔
امریکہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو شہری ہلاکتوں میں کمی کے لیے مزید کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔
امریکی صدر بائیڈن اسرائیلی فورسز کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں کو اندھادھند بمباری قرار دے چکے ہیں۔